مہرخبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکام نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤ ن تیز کردیا ہے اور سازش کے الزام میں 149 جنرلز اور ایڈمرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا جبکہ ں میڈیا کے درجنوں اداروں کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کہتے ہیں کہ کریک ڈاون ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ ترک حکام کے مطابق فارغ ہونے والوں میں آرمی کے87 ، فضائیہ کے 30 جنرلز جبکہ 32 ایڈمرلز شامل ہیں ۔
میڈیا کے درجنوں اداروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ترک حکام نے 3 نیوز ایجنسیوں ،16 ٹی وی اسٹیشنز ،23 ریڈیو اسٹیشنز ، 45 اخبارات اور میگزین کو بند اور 29 پبلشرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ادھر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ناکام بغاوت کے منصوبے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ترکی میں اب تک 60 ہزار سے زاغد افراد کو معطل یا فارغ کردیا گیا ہے۔
ترکی میں کریک ڈاؤ ن مزید تیز / 149 جنرلز اور ایڈمرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا
ترک حکام نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاؤ ن تیز کردیا ہے اور سازش کے الزام میں 149 جنرلز اور ایڈمرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا جبکہ ں میڈیا کے درجنوں اداروں کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
News ID 1865813
آپ کا تبصرہ